ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن مہابلیشور مندر کا تنازعہ۔ مندر کو رامچندرا پور مٹھ کے حوالے کرنے کاسرکاری فیصلہ ہائی کورٹ نے کردیا مسترد

گوکرن مہابلیشور مندر کا تنازعہ۔ مندر کو رامچندرا پور مٹھ کے حوالے کرنے کاسرکاری فیصلہ ہائی کورٹ نے کردیا مسترد

Sat, 11 Aug 2018 21:46:03    S.O. News Service

گوکرن11؍اگست (ایس او نیوز) گوکرن کے مشہور ومعروف مہابلیشور مندر کو سال2008میں اس وقت کی ایڈی یورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے رامچندرا پور مٹھ کے حوالے کیا تھا۔

حکومت کے اس فیصلے سے ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا اور اس ضمن میں عوامی مفاد کی اپیل (پی آئی ایل) کرناٹکا ہائی کورٹ میں داخل کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے کو چیلنچ کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں کرناٹکا ہائی کورٹ نے اب فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو غلط مانتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب یہ مندر دوبارہ کرناٹکا ہندو ریلیجیس انسٹی ٹیوشنس اینڈ اینڈاؤمنٹس ایکٹ 1997کے تحت حکومت کی تحویل میں رہے گا۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فوری طور پر ضلع ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں مندر کے لئے ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔عدالت نے اس کمیٹی کے صلاح کار کے طور پر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بی این شری کرشن کو نامزد کیا ہے۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے پر گوکرن میں بعض افراد کی طرف سے پٹاخے پھوڑ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا گیا۔پتہ چلا ہے کہ ستمبر 10کو انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، تب یہ مندر رامچندرا پورمٹھ کی تحویل میں برقرار رہے گا۔


Share: